اسلام آباد: دوران چیکنگ ایکسائز انسپکٹر ٹرک سے کچل کر جاں بحق، وفاقی وزیر کے گن مین سے ڈکیتی ،ایک گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)
وفاقی دارالحکومت میں دو مختلف واقعات میں ایکسائز انسپکٹر ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے سرکاری گن مین نے ڈکیتی کی کوش ناکام بنا کر ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتارکر لیا۔

ایکسائز انسپکٹر ٹرک سے کچل کر جاں بحق
پولیس ذرائع کے مطابق گذشتہ روز آئی جے پی روڈ پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ناکے پر چیکنگ پر مامور ایکسائز اہلکار ندیم کو نیند میں دھت ٹرک ڈرائیورنے غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچل ڈالا جس سے انسپکٹر ایکسائز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکر لیا۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

وفاقی وزیر کے گن مین نے ڈاکو پکڑ لیا
دوسرا واقعہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے سرکاری گن مین کانسٹیبل عادل کے ساتھ پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کانسٹیبل عادل رات کو اپنے گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اس سے پرس اور موبائل فون چھین لیا۔

مسلح ڈاکوواردات کر کے جانے لگے تو گن مین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

زخمی ڈاکو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس فرار ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین